تیسرے ٹی 20 میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی۔ تین میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم کو دو ایک سے برتری حاصل ہے۔
کوئنز اسپورٹس کلب، بلاؤوایو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے۔ کپتان سلمان علی آغا نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کا آغاز کچھ خاص نہ رہا، اوپنر عمیر بن یوسف دوسرے اوور کی دوسری گیند پر صفر پر آوٹ ہوگئے، اس کے بعد وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ آخری اوورز میں عرفات منہاس اور عباس افریدی نے 27 رنز کی شراکت داری قائم کی، لیکن پاکستان کا اسکور 132/7 تک محدود رہا۔
133 رنز کے جواب میں، زمبابوے کے اوپنرز نے شاندار آغاز دیا، برائن بینٹ اور تادیواناشے مارومانی نے صرف 3.1 اوورز میں 40 رنز کی شراکت داری کی۔ اس کے بعد زمبابوے کی وکٹیں بھی گرتی رہی اور میچ کا فیصلہ آخری اوور میں ہوا۔ پاکستان کے عباس افریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ جہانداد خان نے دو، اور سفیان مقیم اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے سیریز تو جیت لی تھی، مگر اس آخری میچ میں زمبابوے کی جیت نے شائقین کرکٹ کو محظوظ کیا۔