امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی کل امریکا آرہے ہیں۔ زیلنسکی نایاب زمینوں اور دیگر چیزوں کے معاہدے پر دستخط کرینگے۔
کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایک ماہ میں وزرا کی کارکردگی بہترین رہی۔ اشیاء کی قیمتیں کم کرنا ہوں گی اور مہنگائی کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ گزشتہ حکومت ہمارے لیے مشکل حالات چھوڑ کرگئی۔
انہوں نے کہا کہ امریکا یوکرین کو ادا کی گئی رقم واپس لے گا۔ فرانس اور برطانیہ نے کہا ہے وہ یوکرین میں امن افواج تعینات کریں گے۔ یقین ہے یوکرین جنگ جلد ختم ہوجائیگی۔ ٹرمپ نے کہا کہ امید ہے چین کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے ہوں گے۔ ہم چاہتے ہیں چین امریکا میں سرمایہ کاری کرے۔
امریکی صدر نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کا فیصلہ اسرائیل کو کرنا چاہیے تھا۔ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کا فیصلہ اسرائیل خود کرے۔ حماس ایک شیطانی گروہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو وہ فوجی سامان واپس کرنا ہوگا جو ہم نے وہاں چھوڑا تھا۔