Home » پی ایس ایل 11 میں زلمی کا وار،ملتان سلطانز کو سخت مقابلے کے بعد شکست

پی ایس ایل 11 میں زلمی کا وار،ملتان سلطانز کو سخت مقابلے کے بعد شکست

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

کراچی(ایگزو نیوز ڈیسک)کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے 22ویں میچ میں پشاور زلمی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو 24 رنز سے شکست دے دی۔مقررہ 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز تک محدود رہی۔
ایگزو نیوز کے مطابق زلمی کی جانب سے دیے گئے ہدف کے جواب میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی تاہم چند کھلاڑیوں نے مزاحمت کی کوشش کی۔شان مسعود 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ جوش فلپ نے 32 اور اسٹیون اسمتھ نے 31 رنز بنائے۔کپتان آسٹن ٹرنر 20 رنز بنا سکے جبکہ دیگر بلے باز بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے۔پشاور زلمی کی جانب سے بولنگ میں شاندار کارکردگی دیکھنے میں آئی،جہاں سفیان مقیم نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ناہید رانا اور افتخار احمد نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔عامر جمال نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ملتان سلطانز کے کپتان آسٹن ٹرنر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز سکور کیے۔زلمی کی جانب سے کوشل مینڈس نے جارحانہ 68 رنز کی اننگ کھیلی جس میں 6 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔محمد حارث نے 38 اور فرحان یوسف نے 30 رنز بنائے۔کپتان بابر اعظم اس بار بڑی اننگ نہ کھیل سکے اور 18 رنز پر آوٹ ہو گئے۔ملتان سلطانز کی جانب سے محمد اسماعیل اور پیٹر سڈل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد نواز اور محمد وسیم نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ماہرین کے مطابق یہ جیت پشاور زلمی کے لیے پوائنٹس ٹیبل پر اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے جبکہ ملتان سلطانز کو اپنی کمزوریاں دور کرنا ہوں گی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز