پیر, اکتوبر 14, 2024
Home » ذاکر نائیک کی اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

ذاکر نائیک کی اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset
ذاکر نائیک نے  وزیراعظم سے ملاقات کی

ذاکر نائیک نے  وزیراعظم سے ملاقات کی:

اسلام آباد میں مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے  وزیراعظم سے ملاقات کی. وزیراعظم شہباز شریف نے دین اسلام کیلئے اُن کی خدمات کو سہراہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق. یہ ملاقات وزیراعظم ہاوس میں ہوئی. جس میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا. کہ آپ کا پیغام صحیح معنوں میں لوگوں تک پہنچا کر بڑی نیکی کا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا. کہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی. کہ آپ کے سامعین میں ایک بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے۔

معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک سے  ملاقات کے دوران شہباز شریف نے عالمی سطح پر اسلام کی حقیقی تعلیمات کو فروغ دینے میں ڈاکٹر نائیک کے کردار کی تعریف کی. اور کہا کہ پوری امت مسلمہ کو ان کی خدمات پر فخر ہے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا. کہ یہ واحد ملک ہے. جس کی بنیاد اسلام کے نام پر رکھی گئی ہے. اور دنیا بھر میں عقیدے کے پرامن پیغام کو پھیلانے کے اپنے مشن کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اسلام آباد، کراچی اور لاہور سمیت کئی پاکستانی شہروں میں لیکچرز منعقد کرنے کے منصوبوں کا بھی ذکر کیا۔

شہباز شریف نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بتایا. کہ میں آپ کے لیکچرز بہت شوق سے سنتا ہوں. کیونکہ وہ زندگی کو اسلامی تعلیمات کے مطابق گزارنے کی رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر 2006 میں اسلامی اسکالز سے اپنی پہلی ملاقات کا بھی ذکر کیا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے وزیراعظم کو بتایا. کہ میں نے پاکستان کا پہلا دورہ 1991 میں کیا تھا. جس کو وہ آج تک فراموش نہیں کر سکے۔ انہوں نے مزید کہا. کہ پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا۔ اگر ہم اسلام کے راستے پر چلیں گے تو ضرور کامیاب ہوں گے۔

 

 

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز