یوٹیوب نے نئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹولز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ان ٹولز کا مقصد اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی یوٹیوب ویڈیوز میں لوگوں، آوازوں اور موسیقی کی شناخت میں مدد کرنا ہے۔
کمپنی نے اے آئی مصنوعی آوازوں کے ذریعے گانوں میں کاپی رائٹ کی خلاف ورزیوں کا پتہ لگانے کیلئے اپنے کانٹینٹ آئی ڈی سسٹم کو اپ گریڈ کیا ہے۔
نیا فیچر گلوکاروں کی نقل کرنے والی اے آئی آوازوں کی شناخت کرکے صارفین کو متنبہ کرتا ہے۔ ابتدائی ورژن اگلے سال جاری کیا جائے گا جس کے بعد اسے بڑے پیمانے پر متعارف کرایا جائے گا۔
یوٹیوب ایک ایسا ٹول بھی متعارف کروا رہا ہے جو ویڈیوز میں ڈیپ فیک چہروں کی شناخت میں مدد کرے گا۔ اس ٹول کے ذریعے صارفین یہ جان سکیں گے کہ اے آئی کی اجازت کے بغیر ان کے چہروں کو ویڈیوز میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد مشہور شخصیات اور فنکاروں کو ویڈیو پلیٹ فارم پر زیادہ کنٹرول دینا ہے۔
متاثرہ افراد پلیٹ فارم کی رازداری کی درخواست کے عمل کے ذریعے یوٹیوب سے ایسی ویڈیوز کو ہٹانے کی درخواست کر سکتے ہیں۔ پہلے ایسی ویڈٰیوز کو کمپنی کی طرف سے اے آئی یا گمراہ کن مواد کا لیبل لگایا جاتا تھا، لیکن اب اس پالیسی کو سخت اور بہتر کیا جا رہا ہے۔