انسداد بدعنوانی کی عدالت نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کیس سمیت تین مقدمات میں بری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق یوسف رضا گیلانی انسداد بدعنوانی کی وفاقی عدالت میں پیش ہوئے۔ گیلانی کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں اپنے دلائل پیش کئے۔
کیس کا جائزہ لینے کے بعد اینٹی کرپشن کورٹ نے یوسف رضا گیلانی کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے کرپشن کے تمام الزامات سے بری کر دیا۔
گیلانی پر فریٹ سبسڈی فراڈ کے ذریعے قومی خزانے کو 6 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام تھا۔
فیصلے پر بات کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ان کے خلاف گواہی دینے والا اب خود ملزم ہے۔