Home » دنیا کے سب سے مہنگے آم کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

دنیا کے سب سے مہنگے آم کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

جاپان کا “میازاکی آم” دنیا کا سب سے مہنگا آم مانا جاتا ہے، جس کی قیمت حیران کن طور پر 3 لاکھ روپے فی کلو تک ہے۔

میازاکی آم کو “ایگز آف سن شائن” اور رنگت کی وجہ سے “ڈائناسور کا انڈہ” بھی کہا جاتا ہے۔ یہ آم نہ صرف اپنی گہری جامنی رنگت، بلکہ انتہائی مٹھاس، خوشبو اور ملائم گودے کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہے۔

یہ آم جاپان کے شہر میازاکی میں انتہائی نازک اور کنٹرول شدہ حالات میں کاشت کیا جاتا ہے، اور اس کا وزن 350 سے 550 گرام تک ہوتا ہے۔ اس میں چینی کی مقدار 15 فیصد یا اس سے زیادہ ہوتی ہے، جب کہ اس میں ریشہ بالکل نہیں پایا جاتا۔

یہ نایاب آم تھائی لینڈ، فلپائن اور بھارت میں بھی محدود پیمانے پر کاشت کیا جا رہا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز