جمعرات, جنوری 16, 2025
Home » پاکستانی انٹرنیٹ صارفین نے 2024 میں گوگل پر کیا سرچ کیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستانی انٹرنیٹ صارفین نے 2024 میں گوگل پر کیا سرچ کیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

پاکستانی انٹرنیٹ صارفین نے 2024 میں گوگل پر کیا سرچ کیا ، کمپنی نے ٹاپ سرچ ٹرینڈز کی تفصیلات جاری کر دیں۔ ان سرچنگ ٹرینڈز سے پاکستانی گوگل صارفین کی آن لائن ترجیحات کا پتا چلتا ہے۔

رواں سال کرکٹ نے پاکستانی سرچ ٹرینڈز میں اہم مقام حاصل کیا، جہاں آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ اور پی ایس ایل 2024 کے شیڈولز سب سے زیادہ تلاش کیے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں جیسے کہ شعیب ملک اور ساجد خان کی تلاشوں نے بھی ملک میں کرکٹ کے جنون کو ظاہر کیا۔

اولمپک سونے کے تمغے کے فاتح ارشد ندیم نے بھی پاکستانی صارفین کی بڑی توجہ حاصل کی، جب انہوں نے تیس برس بعد ملک کے لیے پہلا سونا جیتا۔

یہ جوش و جذبہ صرف کھیلوں تک محدود نہیں رہا، بلکہ میڈیا کی شخصیات، جیسے کہ ثناء جاوید اور زویا ناصر، بھارتی کاروباری شخصیت مکیش امبانی، اور سوشل میڈیا کی مشہور شخصیات حریم شاہ اور مناہل ملک کی سرچ نے بھی اس رجحان کو مزید اجاگر کیا۔

انٹرٹینمنٹ میں پاکستانی ڈرامے جیسے کہ "عشق مرشد” اور "کبھی میں کبھی تم”، سرچ میں نظر آئے۔

اس کے علاوہ بالی ووڈ کی فلموں "اینمل”، "ڈنکی”، "بھول بھولیا 3″، اور "استری 2” نے بھی خاصی مقبولیت حاصل کی، ساتھ ہی ریئلٹی شو "بگ باس” اور متوقع "مرزا پور سیزن 3” نے بھی صارفین کی دلچسپی بڑھائی۔

ٹیکنالوجی کے شعبے میں، "جمینی” اور "ریمیکر اے آئی” کی تلاشوں نے مصنوعی ذہانت کے ٹولز میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کو ظاہر کیا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز