پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور سینیٹر اعجاز چوہدری سمیت دیگر ملزمان پر 9 مئی کو پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے دفتر میں آتشزدگی کے مقدمے میں باضابطہ طور پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت کے دوران پولیس نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔ پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید بھی حاضری لگاتی نظر آئیں۔
ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جس کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرلیا۔
عدالت نے کیس کی سماعت 23 جنوری تک ملتوی کر دی۔