Home » بوسان میں دنیا کی نظریں مرکوز،شی جن پنگ اور ٹرمپ چین امریکہ تعلقات پر کریں گے اہم مذاکرات

بوسان میں دنیا کی نظریں مرکوز،شی جن پنگ اور ٹرمپ چین امریکہ تعلقات پر کریں گے اہم مذاکرات

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)چینی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ جمعرات کو جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔دونوں رہنما اس موقع پر دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور عالمی و علاقائی چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔
ایگزو نیوز کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیا کن نے پریس بریفنگ میں کہا کہ یہ سربراہی سطح کی ملاقات چین اور امریکہ کے تعلقات میں رہنمائی کا اہم کردار ادا کرے گی اور دونوں ممالک کے استحکام اور مثبت پیشرفت کے لیے نئی راہیں کھولے گی۔چینی حکومت کا کہنا ہے کہ شی جن پنگ جمعرات سے ہفتے تک جنوبی کوریا کے دورے پر ہوں گے،جس کے دوران وہ 32ویں اے پی ای سی اقتصادی سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور صدر لی جے میونگ کی دعوت پر سرکاری دورہ بھی کریں گے۔ ملاقات کے دوران چین- امریکہ تعلقات کے اسٹریٹجک اور طویل المدتی پہلووں کے ساتھ ساتھ خطے اور عالمی سطح کے اہم مسائل پر بھی غور کیا جائے گا۔چینی وزارتِ خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک ملاقات کو کامیاب بنانے کے لیے پرعزم ہیں، تاکہ تعلقات میں استحکام، مثبت پیشرفت اور عالمی چیلنجز کے موثر حل کے لیے نئے اقدامات کی راہ ہموار ہو سکے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز