جمعرات, جنوری 23, 2025
Home » دنیا کا خوبصورت ترین اطالوی بحری جہاز امریگو ویسپوچی کراچی پہنچ گیا

دنیا کا خوبصورت ترین اطالوی بحری جہاز امریگو ویسپوچی کراچی پہنچ گیا

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset

دنیا کا خوبصورت ترین اطالوی بحری جہاز "امریگو ویسپوچی” کراچی پہنچ گیا ہے۔ اٹلی کے سفیر، قونصل جنرل اور پاکستان نیوی کے افسران نے جہاز کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق 93 سالہ "امریگو ویسپوچی ” کا پاکستان کا دورہ 2023-25 کے دوران ہونے والے دو سالہ عالمی سفر کا حصہ ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔ امریگو ویسپوچی اطالوی بحریہ کی شان دار فن تعمیر کا ایک زندہ نمونہ سمجھا جاتا ہے۔

کراچی میں اپنے قیام کے دوران، یہ جہاز "ویلاجیو اٹالیا” کے ساتھ آئے گا، جو جدید اٹالوی فنون، فیشن اور ٹیکنالوجی پر مبنی ایک نمائش ہے۔

جہاز پر سوار اطالوی ملاحوں نے اسے "اٹلی کا تیرتا ہوا سفارت خانہ” قرار دیا، جو دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے سفر کر رہا ہے۔ امریگو ویسپوچی کے عملے کے ارکان پاکستان نیوی کے سینئر حکام سے ملاقات کریں گے اور کراچی کے مختلف مقامات کا دورہ بھی کریں گے۔

امریگو ویسپوچی نے 1 جولائی 2023 کو ورلڈ ٹور – ویلاجیو اٹالیا کے تحت عالمی سفر کا آغاز کیا تھا، جو اٹلی حکومت کا ایک اہم اقدام ہے۔

اس جہاز کا سفر دنیا کے پانچ براعظموں کے 30 بندرگاہوں کا احاطہ کرے گا، جن میں 20 ممالک شامل ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز