جنوبی افریقہ کے کسانوں نے دنیا کا سب سے بھاری آلوبخارہ کاشت کر دیا، جس کا وزن تقریباً آدھا کلو ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق جنوبی افریقہ کے دو کسانوں ڈین اور ڈیون برنارڈ نے دنیا کا سب سے بھاری آلوبخارہ اگایا ہے، جس کا وزن 464.15 گرام ہے۔ سافٹ بال کے سائز کا پھل 109.78 جی (3.8 اوز) پچھلے ریکارڈ ہولڈر سے زیادہ بھاری ہے، جو 2021 میں جاپان میں کاشت کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ برنارڈز نے یہ آلوبخارہ اپنے فارم، اوپی پلاس بوئرڈیری میں اگایا تھا، جہاں اُس کے پاس سات ہیکٹر پر پھیلے باغات ہیں۔ ڈین نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے آلوبخارے کی کاشت کوئی ریکارڈ قائم کرنے کیلئے نہیں کی تھی۔ اور نہ ہی اس پھل کو بڑا کرنے کیلئے ہم نے کوئی خاص تیاری کی تھی۔ پہلی بار کٹائی کے وقت آلوبخارے کا وزن 480 گرام تھا، لیکن نمی کی کمی کی وجہ سے اس میں کچھ گرام کمی واقع ہوئی۔