Home » ڈسکور پاکستان ٹی وی کا میڈیا انڈسٹری میں ایک اور انقلابی قدم،دنیا کا پہلا مکمل اے آئی انگلش نیوز چینل لانچ کر دیا گیا

ڈسکور پاکستان ٹی وی کا میڈیا انڈسٹری میں ایک اور انقلابی قدم،دنیا کا پہلا مکمل اے آئی انگلش نیوز چینل لانچ کر دیا گیا

by ahmedportugal
10 views
A+A-
Reset

لاہور (ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان کے نمبرون انفوٹینمنٹ ٹی وی چینل ڈسکور پاکستان نے دنیا کا پہلا مکمل اے آئی انگلشنیوز چینل پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر لانچ کر دیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق ’ پاکستان ٹوڈے نیوز‘ کے نام سے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی اس منفرد چینل کے فاونڈر اور سی ای او ڈاکٹر قیصر رفیق ہیں، جو ڈسکور پاکستان کے فاونڈر اور سی ای او بھی ہیں۔ ڈاکٹر قیصر رفیق کی نگرانی میں پاکستان ٹوڈے انگلش نیوز کی اے آئی پراجیکٹ انچارج مس عروج عارف، انکے ساتھی حیدر علی اور ماہر ٹیم  نے کئی ماہ کی انتھک محنت کے بعد اس چینل کی لانچنگ کوممکن بنایا ہے۔ یہ پاکستان سمیت دنیا بھر کا پہلا مکمل اے آئی سیٹلائٹ نیوز چینل ہے ،جس میں تمام اینکرز، رپورٹرز اور تجزیہ کار اے آئی ہونے کے ساتھ ساتھ مکمل پروڈکشن بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے ہی کی جائے گی۔ پاکستان ٹوڈے انگلش نیوز کی نشریات پوری دنیا میں وسیع سیٹلائٹ اور ڈیجیٹل نیٹ ورک کے ذریعے دیکھی جاسکیں گی۔ پاکستان ٹوڈے انگلش نیوز دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں، بریکنگ نیوز، نیوز بلٹنز ،کرنٹ افیئرز پروگراموں کے علاوہ دستاویزی فلمیں انٹرٹینمنٹ، ٹیک اور سپورٹس کے خصوصی پروگرام بھی نشر کرے گا۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان اور دنیا بھر میں وقوع پذیر ہونے والی خبریں اور واقعات کم ترین وقت میں آپ سکرین پر دیکھ سکیں گے۔ پاکستان ٹوڈے انگلش نیوز کے نام سے اس اے آئی نیوز چینل کا مین سٹوڈیو لندن میں قائم کردیا گیا ہے، جہاں سے یہ آن ایئر ہوکر اپنی نشریات جاری رکھے گا۔ پاکستان ٹوڈے نیوز کے گلوبل رپورٹنگ نیٹ ورک کو بھی سنٹرل سٹوڈیو لندن سے ہی کنٹرول کیا جائے گا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز