Home » ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیدی

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیدی

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم نے. سری لنکا کو 31 رنز سے شکست دیکر بڑے ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے. دوسرے میچ کے دوران 117 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم. 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 85 رنز بنا سکی۔ نیلاکشیکا سلوا 25 پر 22 اور وشمی گنارتنے 34 پر 20 رنز بنا کر نمایاں کھلاڑی رہیں۔ باقی بیٹنگ لائن اپ بری طرح ناکام رہی۔ پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے. تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ عمائمہ سہیل، نشرہ سندھو اور فاطمہ ثناء نے دو دو وکٹیں لے کر ٹیم کو 31 رنز سے فتح دلائی۔

اس سے قبل. ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم 116 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔ سری لنکا کی سوگنڈیکا کماری نے. ابتدائی چار اوورز میں. دونوں اوپنرز منیبہ علی اور گل فیروزہ کو آؤٹ کر دیا تھا۔ سری لنکا کی کپتان اتھاپاتھو نے. چھٹے اوور میں سدرہ امین کو آؤٹ کر کے پاکستان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔ اس کے بعد ندا ڈار نے عمائمہ سہیل کے ساتھ 25 رنز کی شراکت قائم کی، عمائمہ 19 گیندوں پر 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ جبکہ اودیشیکا پربودھنی نے ڈار کو 23 رنز پر بولڈ کیا۔ فاطمہ ثنا نے 20 گیندوں پر 30 رنز بنائے، جس میں تین چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ سری لنکا کی جانب سے اتھاپتھھو، کماری اور اُدیشیکا پربودھنی نے تین تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کاویشا دلہری نے ایک وکٹ حاصل کی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز