ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں روایتی حریف بھارت نے. پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر. بڑے ایونٹ میں اپنی پہلی فتح حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق. دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں. پاکستانی کپتان فاطمہ ثناء کا پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ غلط ثابت ہوا. کیونکہ قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں صرف 105/8 ہی بنا سکی۔
گرین شرٹس کی اننگز کا آغاز. انتہائی مایوس کن رہا. کیونکہ اس نے میچ کے پہلے ہی اوور میں اوپنر گل فیروزہ کو کھو دیا۔ اس کے بعد پاکستانی ٹیم وقفے وقفے سے وکٹیں کھوتا رہا، اور 20 اوورز میں صرف 105 رنز ہی بنا سکی۔ ڈار پاکستان کی جانب سے 34 گیندوں پر 28 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔
بھارت کی جانب سے ریڈی نے. تین اور پاٹل نے دو وکٹیں حاصل کیں. جبکہ رینوکا سنگھ اور دیپتی شرما اور آشا سوبھانہ نے. ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ بھارت آل راؤنڈ بیٹنگ اور باؤلنگ کی بدولت پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دینے میں کامیاب ہوا۔
واضح رہے. کہ بھارت کو ابتدائی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پاکستان نے جمعرات کو ایشیا کپ چیمپئن سری لنکا کے خلاف 31 رنز سے کامیابی حاصل کی۔
پاکستان اسکواڈ:
فاطمہ ثناء، عالیہ ریاض، گل فیروزہ، منیبہ علی، نشرہ سندھو، ندا ڈار، عمائمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ اور طوبہ حسن۔
بھارتی اسکواڈ:
ہرمن پریت کور (کپتان)، اسمرتی مندھانا (نائب کپتان)، شفالی ورما، دیپتی شرما، جمیما روڈریگس، رچا گھوش (وکٹ کیپر)، اروندھتی ریڈی، رینوکا سنگھ، آشا سوبھانہ، شریانکا پاٹل، اور سجنا سجیون۔