خیبر پختونخواہ (کے پی) کے محکمہ تعلیم نے صوبے بھر کے اسکولوں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق میدانی علاقوں میں اسکول 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے جب کہ پہاڑی علاقوں میں 22 دسمبر سے 28 فروری تک بند رہیں گے۔
بلوچستان میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگیا ہے، کوئٹہ سمیت سرد علاقوں میں اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں 28 فروری تک بند رہیں گی، صوبے کے گرم علاقوں کیلئے یکم جنوری سے 10 جنوری تک 10 روزہ موسم سرما کی تعطیلات شیڈول کی گئی ہیں۔ یہ فیصلہ موسم سرما کے دوران طلباء اور عملے کی حفاظت اور آرام کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
اس سے قبل پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری سکولز پنجاب خالد نذیر وٹو نے بتایا کہ موسم سرما کی تعطیلات میں سکول 20 دسمبر 2024 سے 10 جنوری 2025 تک 20 دن بند رہیں گے۔
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا جب لاہور ہائی کورٹ نے سموگ کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد اسکول کے بچوں کو پک اینڈ ڈراپ سروس فراہم کرنے کا حکم دیا۔