بدھ, مارچ 26, 2025
Home » کوشش ہوگی کہ کل نیوزی لینڈ کیخلاف اچھی کاکردگی دیکھائیں، ٹیمبا باووما

کوشش ہوگی کہ کل نیوزی لینڈ کیخلاف اچھی کاکردگی دیکھائیں، ٹیمبا باووما

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

لاہور: ساؤتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹرائی سیریز میں یہاں کھیل چکے ہیں۔ کوشش ہوگی کہ کل نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی کاکردگی دیکھائیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پہلے سے زیادہ مختلف نہیں کھیلیں گے، اپنے گیم پلان کے مطابق ہی کھیلیں گے۔ دبئی میں کچھ وقت گزارا جہاں کھلاڑیوں نے آرام کیا اور گولف کھیلی۔ لاہور آکر سیمی فائنل کی تیاری کررہے ہیں۔ ہم کافی پرامید ہیں کہ کل اچھا کھیل پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور ساؤتھ آفریقہ دونوں کی بولنگ بہترین ہے، اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ نیوزی لینڈ ٹرائی سیریز سے لے کر اب تک مسلسل اچھا کھیل رہی ہے۔

کپتان ٹیمبا باووما نے کہا کہ ایڈن مارکرم کو فٹنس مسائل درپیش ہیں، جس کیلئے وہ فٹنس ٹیسٹ دیں گے۔ اگر معاملات ٹھیک نہ رہے تو جارج لنڈے بطور ریپلیسمنٹ تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاجسٹک کے معاملات ہمارے ہاتھ میں نہیں ہیں۔ فائنل لاہور یا دبئی جہاں کھیلا گیا ہم کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔

 

 

 

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز