جنگی جنون میں مبتلا اسرائیلی وزیراعظم:
جنگی جنون میں مبتلا. اسرائیلی وزیراعظم نیتن یایو نے ایرانی حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے. کہ ایران کو اس حملے کے سنگین تنائج بھگتنا ہوں گے۔
کابینہ کے ہنگامی اجلاس کے بعد اپنے بیان میں نیتن یاہو نے کہا. کہ ہم نے دنیا کے جدید ائیر ڈیفنس سسٹم کی بدولت ایران کے میزائل حملوں کو پوری طرح ناکام بنا دیا۔ انہوں نے ایرانی حملہ ناکام کرنے پر. اپنے اتحادی ملک امریکا کا بھی شکریہ ادا کیا۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے ایران کی طرف سے کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے. قومی سلامتی پر اسرائیل کے مضبوط موقف اور کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنے دفاع کے لیے ملک کی تیاری پر زور دیا. اور اپنی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کے تحفظ کے لیے سخت جوابی کارروائی کی۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا. کہ ایران نہیں جانتا. کہ ہم اپنے شہریوں کے دفاع کیلئے دشمن کو جواب دینے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ ہم اپنے اصول پر قائم ہیں. کہ جو بھی ہم پر حملہ کرے گا. ہم اس کا بھر پور جواب دیں گے۔
دوسری جانب، امریکی صدر بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس نے ایران کے حملوں کے بعد اسرائیل کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ نائب صدر نے کہا. کہ بائیڈن انتظامیہ ایران اور اُس کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا. کہ ایران کے اس حملے سے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام پیدا ہوا ہے۔