پارٹی لائن کی خلاف ورزی:
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی-ایم) کے سربراہ سردار اختر منگل نے پارٹی لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے. 26 ویں آئینی ترمیم بل کے حق میں ووٹ دینے والے. دو سینیٹرز کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بی این پی-ایم کے سینیٹرز محمد قاسم. اور نسیمہ احسان نے. بل کی حمایت میں ووٹ دیا تھا. جس سے حکمران اتحاد کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں اپنی تعداد پوری کرنے میں مدد ملی۔
سینیٹ سے ترمیم بل کی منظوری کے فورا بعد. میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے. مسٹر منگل نے الزام لگایا. کہ انہیں ووٹنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل سارجنٹ ایٹ آرمز نے. وزیٹرز گیلری اور سینیٹ کے اراکین کی لابی سے نکال دیا تھا. تاکہ وہ دونوں جماعتوں کے مخالفین سے ملاقات نہ کر سکیں۔
ان کا کہنا تھا. کہ وہ سینیٹ میں دونوں سینیٹرز. کو صرف شرمندگی کا احساس دلانے کیلئے گئے تھے۔ لیکن سکیورٹی حکام نے انہیں بتایا. کہ وہ سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی ہدایت کے مطابق. گیلری اور لابی میں نہیں بیٹھ سکتے۔
سردار اختر منگل نے کہا. کہ یہ اسمبلی نہیں بلکہ ایک سرکس ہے. جہاں ہر کوئی کوڑے پر ناچ رہا ہے۔ اس لیے میں نے پہلے ہی استعفیٰ دے دیا تھا۔