جمعرات, جنوری 16, 2025
Home » پی ٹی آئی ایسے وقت پر احتجاج کیوں کرتی ہے جب اہم مہمانوں نے پاکستان آنا ہوتا ہے؟ ڈار

پی ٹی آئی ایسے وقت پر احتجاج کیوں کرتی ہے جب اہم مہمانوں نے پاکستان آنا ہوتا ہے؟ ڈار

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

وزیر خزانہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے سوال کیا ہے کہ وہ ہر بار ایسے وقت پر احتجاج کا اعلان کیوں کرتی ہے جب اہم بین الاقوامی مہمانوں نے پاکستان آنا ہوتا ہے؟

انہوں نے پی ٹی آئی کی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیاسی احتجاج نہیں بلکہ ملک کی عزت و وقار کیخلاف سوچی سمجھی سازش ہے۔ اللہ کے واسطے پاکستان کو اپنی گھٹیا سیاست پر فوقیت دیں۔

دوسری جانب، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپوزیشن کے مظاہروں سے ہونے والے اہم معاشی نقصانات کا انکشاف کر دیا۔ کہا، احتجاج کے نتیجے میں یومیہ جی ڈی پی کو 144 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔ برآمدات میں کمی سے یومیہ 26 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے جبکہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی سے 3 ارب روپے کا اضافی نقصان ہوتا ہے۔

اورنگزیب نے مزید کہا کہ صوبوں کو اضافی نقصانات کا سامنا ہے، جس میں زرعی شعبے میں روزانہ 26 ارب روپے اور صنعتی شعبے میں 20 ارب روپے سے زائد کا نقصان شامل ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز