نیویارک (اسلم مراد ) انسانی حقوق کے چیمپین اور جمہوریت کا راگ الاپنے والے امریکہ کا آصل چہرہ سامنے اگیا ہے اور اسرائیل کی حمایت میں تمام سرحدیں کراس کردی ہیں۔
امریکہ کے وزیر خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے تین سو سے زائد ایسے طلبہ و طالبات کے ویزے منسوخ کر دیئے ہیں اور انہیں امریکہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ جنہوں نے سوشل میڈیا یا فلسطین کے خلاف کسی احتجاج میں حصہ لیا تھا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ فلسطین کی حمایت کرکے وہشت اور دہشت گردی کو فروغ دینے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ ویزہ منسوخ ہونے والوں میں انڈونیشنا ، ملائشیا ، ترکی اور دوسرے مسلمان ممالک کے طلبہ و طالبات بھی شامل ہیں ۔