جمعرات, جنوری 23, 2025
Home » پاکستانیوں کے ویزے مسترد کیوں؟دبئی حکام نے وجہ بتادی

پاکستانیوں کے ویزے مسترد کیوں؟دبئی حکام نے وجہ بتادی

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

دبئی (اسلم مراد ) دبئی حکام نے پاکستانیوں کے ویزے مسترد کرنے کی بڑی وجہ بتادی ہے اور یہ بھی بتادیا ہے کہ ویزے حاصل کرنے کے لیے کون سے ضروری اقدامات کئیے جائیں ۔

دبئی امیگریشن حکام کے مطابق اس سال پاکستانیوں کی ویزہ درخواستوں کو مسترد کرنے کے حوالے سے زبردست اضافہ ہوا ہے اور یہ شرح 67فیصدتک پہنچ گئی ہےیعنی اتنی شرح میں تو یوکے اور امریکہ کے ویزے بھی ریفیوز نہیں ہوتے ۔ دبئی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی دبئی ویزہ حاصل کرنے کے لیے ضروری باتوں کا خیال نہیں کرتے ۔ زیادہ تر درخواستیں صرف اس وجہ سے مسترد کردی جاتی ہیں کیونکہ ان درخواستوں کو درست طریقے سے اپ لوڈ نہیں کیا جاتا کوالٹی بہتر نہیں ہوتی اور نہ ہی پوری دستاویزات لگائی جاتی ہیں۔

دبئی حکام کا کہنا ہے کہ درخواست گزار نے ایک ہی بکنگ پر ریٹرن ٹکٹ بھی شو کروانا ہوتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہوٹل کی پیڈ بکنگ ہونا بھی بہت ضروری ہے اس وجہ سے درخواستیں مسترد ہوتی ہیں کیونکہ دبئی امیگریشن حکام اب ہر درخواست کی زیادہ بہتر اور زیادہ تفصیل میں چیکنگ کرتے ہیں

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز