اسلام آباد(ایگزو سپورٹس ڈیسک)کرکٹ کی دنیا میں جاری کشیدگی کے بیچ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے بھارتی پروپیگنڈے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح اعلان کیا ہے کہ “میں نے کچھ غلط نہیں کیا تو بھارت سے معافی کیوں مانگوں؟”۔ محسن نقوی نے دبنگ موقف اپناتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا جھوٹ اور من گھڑت کہانیوں سے کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے، جبکہ وہ ٹرافی دینے کے لیے آج بھی تیار ہیں، بشرطیکہ بی سی سی آئی نمائندے خود آکر اے سی سی دفتر سے وصول کریں۔
ایگزو نیوز کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کی خبروں کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیتے ہوئے دو ٹوک موقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور نہ ہی بی سی سی آئی سے معافی مانگی ہے، نہ اب مانگیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی میڈیا من گھڑت کہانیاں گھڑ کر سازش کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ محض عوام کو گمراہ کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ بدقسمتی سے بھارت کھیل کو سیاست کے ساتھ جوڑ رہا ہے، جس سے کرکٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔محسن نقوی نے واضح کیا کہ اے سی سی کے صدر کی حیثیت سے وہ فائنل کے دن ٹرافی دینے کے لیے بھی تیار تھے اور آج بھی تیار ہیں۔ اگر بھارتی کرکٹ بورڈ واقعی ٹرافی وصول کرنا چاہتا ہے تو وہ اے سی سی کے دفتر آجائے، میں خود انہیں خوش آمدید کہوں گا۔انہوں نے کہا کہ میرا ضمیر مطمئن ہے کیونکہ میں نے کچھ غلط نہیں کیا، اور کسی کے دباو میں آکر معافی مانگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ان کے مطابق بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا دراصل ایک گھناونی سازش ہے،جس کا مقصد کھیل کے بجائے سیاست کو ہوا دینا ہے۔
کچھ غلط نہیں کیا تو بھارت سے معافی کیوں مانگوں؟محسن نقوی نے دبنگ اعلان کر دیا۔
11