جمعرات, جنوری 23, 2025
Home » سنگیتا بجلانی سے پہلے سلمان خان کی پہلی محبت کون تھیں؟ بڑا انکشاف

سنگیتا بجلانی سے پہلے سلمان خان کی پہلی محبت کون تھیں؟ بڑا انکشاف

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset

بالی وڈ کے نامور اداکار سلمان خان کی سوانح عمری "بینگ سلمان” سے پتہ چلتا ہے کہ سنگیتا بجلانی سے پہلے اُن کی پہلی محبت شاہین جعفری تھی۔

بالی وڈ کے بے تاج بادشاہ سلمان خان نہ صرف اپنے فلمی کیریئر بلکہ ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی ہمیشہ میڈیا کی توجہ کا مرکز رہے ہیں۔ ان کی مشہور اداکاراؤں جیسے سنگیتا بجلانی، ایشوریا رائے، اور کترینہ کیف کے ساتھ تعلقات ہمیشہ خبروں میں رہے ہیں۔ مگر ان سب سے پہلے، سلمان خان کی زندگی میں ایک ایسی شخصیت تھی جسے وہ اپنی پہلی محبت مانتے ہیں۔ وہ شخصیت ہیں شاہین جعفری، جو کہ معروف اداکار اشوک کمار کی پوتی ہیں۔

سلمان خان کی سوانح عمری "بینگ سلمان” میں ذکر ہے کہ سلمان خان نے پہلی بار کالج کے دنوں میں محبت کی تھی، اس سے بہت پہلے کہ وہ فلمی دنیا میں قدم رکھتے۔ اس وقت سلمان خان صرف ایک نوعمر لڑکے تھے جو اپنی زندگی میں راہیں تلاش کر رہے تھے۔ ان کی سرخ اسپورٹس کار اکثر ممبئی کے کالج کے باہر دیکھی جاتی تھی، جہاں شاہین جعفری تعلیم حاصل کر رہی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق، ان کے تعلقات کو دونوں خاندانوں کی طرف سے اچھا ردعمل ملا تھا، اور یہ لگتا تھا کہ ان کی محبت ہمیشہ کیلئے تھی۔ تاہم، جیسا کہ اکثر نوجوان محبتوں کے ساتھ ہوتا ہے، ان کا رشتہ بھی اختتام پذیر ہو گیا۔

سلمان خان کے کیریئر کی کامیابی کے ساتھ ان کی ذاتی زندگی میں بھی تبدیلی آئی۔ انہوں نے ہیلتھ کلب میں اداکارہ سنگیتا بجلانی سے ملاقات کی، جہاں دونوں قریب ترین دوست بن گئے۔ یہ دوستی بعد میں ایک رومانوی تعلق میں تبدیل ہو گئی اور دونوں نے شادی کے کارڈ بھی چھپوائے تھے۔

سنگیتا بجلانی سے تعلق ختم ہونے کے بعد بھی سلمان خان کی محبتوں نے خبروں میں جگہ بنائی، ان کے تعلقات نے ہمیشہ میڈیا کا دھیان کھینچا، خاص طور پر سومی علی، ایشوریا رائے اور کترینہ کیف کے ساتھ ان کے تعلقات نے۔ تاہم، سلمان خان کی ذاتی زندگی پر توجہ مرکوز ہونے کے باوجود، شاہین جعفری نے ہمیشہ عوامی زندگی سے دور رہنے کو ترجیح دی ہے۔ وہ بالی وڈ اداکارہ کیارا اڈوانی کی خالہ بھی ہیں، مگر انہوں نے ہمیشہ اپنے ذاتی زندگی کو نجی رکھا ہے۔

شاہین جعفری کی یہ داستان سلمان خان کی زندگی کے ایک دلچسپ باب کی عکاسی کرتی ہے، جو اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ ان کی زندگی میں محبت کا آغاز کس طرح ہوا تھا۔

 

 

 

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز