سکیش چندر شیکھر عالمی شہرت یافتہ اداکار اور ماڈل جیکولین فرنینڈس کو ویلنٹائن ڈے پر محبت بھرا خط اور قیمتی تحفہ دیا ہے۔
بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر سکیش چندر شیکھر کی طرف سے ایک محبت بھرا خط اور قیمتی تحفہ ملا۔ سکیش، جو 200 کروڑ کے منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ہے اور 2015 سے جیل میں قید ہے، نے جیکولین کو ایک خصوصی گلف اسٹریم جیٹ تحفے میں دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، سکیش نے اپنے خط میں لکھا: "جیکی، میں تم سے بہت محبت کرتا ہوں، ہمارا ویلنٹائن ڈے ہمیشہ ہمارے لئے خاص رہا ہے، اور اس سال میں تمہیں سرپرائز دینے کے لئے یہ خصوصی جیٹ بھیجا ہے۔” اس جیٹ کا رجسٹریشن نمبر جیکولین کی تاریخ پیدائش سے متعلق ہے۔
سکیش نے اپنے خط میں مزید کہا کہ وہ اس تحفے کو اپنی ٹیکس ریٹرنز میں ظاہر کرے گا۔ تاہم، جیکولین پر سکیش سے قیمتی تحائف وصول کرنے کا الزام ہے، اور سکیش پر کروڑوں روپے کے فراڈ اور بھتہ وصولی کے الزامات ہیں، جن کی تحقیقات جاری ہیں۔
ماضی میں سکیش اور جیکولین کی ملاقات کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں تھیں۔ سکیش کے مطابق اُن دنوں وہ اداکارہ کو ڈیٹ کر رہا تھا۔ جبکہ جیکولین نے ان دعووں کی تردید کی ہے اور کہا کہ وہ سکیش کے دھمکوں اور ہراسانی کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہوئیں۔ اس کے باوجود، سکیش کے پیغامات اور خطوط کا سلسلہ جاری ہے۔