Home » ڈبلیو ایچ او کی پاکستان پر عائد سفری پابندیوں میں تین ماہ کی توسیع

ڈبلیو ایچ او کی پاکستان پر عائد سفری پابندیوں میں تین ماہ کی توسیع

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پاکستان پر عائد مشروط سفری پابندیوں میں تین ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ڈبلیو ایچ او کی ایمرجنسی کمیٹی برائے پولیو کی سفارش پر کیا گیا ہے۔

6 مارچ کو ہونے والے ایمرجنسی کمیٹی کے اجلاس میں پولیو کے عالمی پھیلاؤ اور پاکستان میں اس کے تدارک کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ ڈبلیو ایچ او نے پاکستان اور افغانستان کو پولیو وائرس کے پھیلاؤ کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک میں پولیو وائرس کی موجودگی جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں پولیو کیسز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ 2024 میں 628 پولیو پازیٹیو سیوریج سیمپلز رپورٹ ہوئے، اور نئے اضلاع بھی پولیو وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے پاکستان میں انسداد پولیو اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا، تاہم کہا کہ صوبائی اور ضلعی سطح پر مزید بہتری کی ضرورت ہے۔

پاکستان کے پولیو کے حساس علاقے جیسے کے پی، سندھ، بلوچستان اور کراچی، پشاور، کوئٹہ بلاک پولیو وائرس کے پھیلاؤ کے گڑھ بن چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی پر بھی تشویش ظاہر کی اور بتایا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ویکسینیشن مہمات متاثر ہو رہی ہیں۔

ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پولیو کے حساس علاقوں میں مؤثر مہمات کی ضرورت ہے اور پاک افغان سرحد پر ویکسینیشن کو بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

یاد رہے کہ پاکستان پر پولیو کی وجہ سے سفری پابندیاں مئی 2014 سے عائد ہیں، اور عالمی ادارہ صحت تین ماہ بعد پاکستان کے اقدامات کا دوبارہ جائزہ لے گا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز