واشنگٹن(ایگزو نیوز ڈیسک)وائٹ ہاوس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ کے ہاں بیٹی کی پیدائش کے بعد خوشیوں کی لہر دوڑ گئی ہے، جسے ان کے اہل خانہ اور قریبی حلقوں کی جانب سے ایک اہم اور خوشگوار ذاتی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق وائٹ ہاوس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ کے ہاں بیٹی کی پیدائش،گھر میں خوشیوں کا نیا باب، نومولود کا نام ویویانا رکھا گیا ہے۔وائٹ ہاوس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے،جس کے بعد ان کے گھر میں خوشیوں کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یکم مئی کو ان کی نومولود بیٹی نے خاندان میں نئی خوشیاں شامل کیں اور بچی مکمل طور پر صحت مند ہے۔انہوں نے اپنی بیٹی کا نام ویویانا رکھا ہے،جسے گھر میں پیار سے ویوی کہا جائے گا۔کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ وہ اور ان کے اہل خانہ اس نئے مرحلے کو بھرپور انداز میں انجوائے کر رہے ہیں جبکہ ان کا بڑا بیٹا بھی اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ خوشی سے ایڈجسٹ ہو رہا ہے۔یہ ان کے اور ان کے شوہر نکولس ریکیو کے ہاں دوسری اولاد ہے،اس سے قبل ان کے بیٹے نکو کی پیدائش جولائی دو ہزار چوبیس میں ہوئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق کیرولین لیویٹ پہلی ایسی وائٹ ہاوس پریس سیکرٹری ہیں جنہوں نے اپنے عہدے کے دوران حمل اور زچگی کا مرحلہ گزارا ہے۔فی الحال وہ زچگی کی چھٹی پر ہیں اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ رواں سال کے آخر میں دوبارہ صحافتی بریفنگز کا حصہ بنیں گی جبکہ ان کی غیر موجودگی میں وائٹ ہاوس کے دیگر حکومتی عہدیدار میڈیا کو بریفنگ دے رہے ہیں۔