کس مسلمان ملک کے شہری پچھلے 5 سالوں میں:
کس مسلمان ملک کے شہری پچھلے 5 سالوں میں سب سے زیادہ امریکا گئے اور وہاں کی شہریت حاصل کی، حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں۔
تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پچھلے پانچ سالوں میں سب سے زیادہ پاکستانی شہریوں نے امریکا کا رخ کیا۔ تقریبا 85 ہزار پاکستانیوں نے بہترین ذریعہ معاش اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے. امریکا کی شہریت حاصل کی۔ پاکستان کے بعد دوسرا نمبر عراق کا ہے. جس کے 83 ہزار شہری جنگ اور بدامنی کی آڑ میں امریکا گئے اور وہاں کا گرین کارڈ حاصل کیا۔ تیسرے نمبر پر بنگلا دیش آتا ہے۔ پچھلے پانچ سالوں میں 75 ہزار بنگالی بہتر روزگار اور اعلیٰ تعلیم کیلئے امریکا گئے. اور وہاں کی شہریت حاصل کی۔
چوتھا نمبر ایران کا ہے۔ پچھلے پانچ سالوں میں. 73 ہزار ایرانیوں نے سیاسی عدم استحکام اور جان کے تحفظ کو بنیاد بنا کر امریکا کی شہریت حاصل کی۔ پانچواں نمبر شام کا ہے۔ شام میں خانہ جنگی کے دوران 14 ہزار شامی باشندے اپنا ملک چھوڑ کر امریکا میں رہنے کیلئے آئے۔ جنہوں نے گرین کارڈز حاصل کیے اور امریکا کے شہری بنے۔
اس کے علاوہ پچھلے پانچ سالوں میں مسلمان ملک موریطانیہ کے 8 ہزار 5 سو تارکین وطن امریکا میں رہ رہے ہیں۔