Home » دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز کس ملک کو حاصل ہے؟

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز کس ملک کو حاصل ہے؟

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

نوماڈ کیپیٹلسٹ کی نئی پاسپورٹ درجہ بندی کی فہرست کے مطابق دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ آئرلینڈ کا ہے۔

اس فہرست میں پاسپورٹس کی درجہ بندی پانچ مختلف شعبوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے، جن میں ویزا فری سفر، شہریوں پر ٹیکس، دوہری شہریت، ذاتی آزادی اور عالمی رائے شامل ہیں۔

آئرلینڈ کا پاسپورٹ اس فہرست میں پہلے نمبر پر آیا، جس کے ذریعے آئرلینڈ کے شہری 176 ممالک میں ویزا کے بغیر سفر کر سکتے ہیں۔ آئرلینڈ کو مجموعی طور پر 109 اسکور ملا، جبکہ اس کے شہریوں کیلئے دیگر شعبوں میں بھی صورتحال دوسرے ممالک سے بہتر ہے۔

یونان اور سوئٹزرلینڈ 108 اسکور کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر رہے، جبکہ پرتگال چوتھے نمبر پر آیا۔ پرتگال اور مالٹا پانچویں جبکہ لگسمبرگ، فن لینڈ اور ناروے ساتویں نمبر پر رہے۔ متحدہ عرب امارات، نیوزی لینڈ اور آئس لینڈ نے دسواں نمبر حاصل کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جاپان اور سنگاپور اس فہرست میں نسبتاً نیچے ہیں، کیونکہ وہاں دوہری شہریت اور ٹیکس کی پالیسیوں میں دیگر ممالک کے مقابلے میں کچھ مشکلات ہیں۔

پاکستان 199 ممالک کی فہرست میں 195 ویں نمبر پر رہا۔ جبکہ اس سے نیچے عراق (196)، اریٹیریا (197)، یمن (198) اور افغانستان (199) ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز