اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)واٹس ایپ نے صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے،جس کے تحت خالی پروفائل آئیکنز کو خودکار طور پر صارف کے فون میں محفوظ رابطوں کی تصاویر سے تبدیل کر دیا جائے گا۔اس اپ ڈیٹ کے بعد اگر کسی صارف نے اپنی ڈسپلے تصویر نہ لگائی ہو تو روایتی خالی یا سادہ آئیکن کی بجائے متعلقہ کانٹیکٹ کی تصویر ظاہر ہوگی،جس سے چیٹس کی شناخت مزید آسان اور تیز ہو جائے گی۔
اس نئی پیش رفت کے ساتھ کمپنی نے متعدد دیگر جدید سہولیات بھی متعارف کرائی ہیں،جن میں ایک ہی ڈیوائس پر متعدد اکاونٹس چلانے کی سہولت،مصنوعی ذہانت کے ذریعے تصویر میں تبدیلی اور ذہین جوابات کی تجاویز شامل ہیں۔ان فیچرز کا مقصد صارفین کو زیادہ سہولت اور وقت کی بچت فراہم کرنا ہے۔مزید برآں اب مختلف آپریٹنگ سسٹمز کے درمیان چیٹ ہسٹری کی منتقلی کو بھی آسان بنا دیا گیا ہے اور صارفین بغیر کسی کیبل کے اپنے پیغامات ایک ڈیوائس سے دوسری ڈیوائس میں منتقل کر سکیں گے،جس سے ڈیوائس تبدیل کرنے کا عمل پہلے سے زیادہ سہل ہو گیا ہے تاہم ماہرین نے اس نئی سہولت پر کچھ خدشات کا بھی اظہار کیا ہے،خاص طور پر ڈیٹا پرائیویسی کے حوالے سے،کیونکہ اس فیچر کے تحت فون میں محفوظ کانٹیکٹس کی تصاویر استعمال کی جاتی ہیں۔ان کے مطابق اگرچہ یہ سہولت صارفین کے لیے فائدہ مند ہے لیکن ذاتی معلومات کے تحفظ کو یقینی بنانا بھی انتہائی ضروری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔
چیٹس کی پہچان مزید آسان، واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کیلئے خوشخبری
2