واشنگٹن (اسلم مراد ) رابطے کی سب سے بڑی اپلیکیشن واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ کاروبارئی افراد کے لیے وہ اے آئی فیچر متعارف کروارہے ہیں جس سے نہ صرف ان کے کاوباری تشہیر میں آسانی ہوگی بلکہ وہ صارفین کے سوالات کے جوابات بھی دے سکیں گے اور اس کے لیے کسی بھی شخصیت کی ضرورت نہیں ہوگی ۔
میٹا نے گزشتہ روز اس حوالے سے اعلان کیا تھا کہ کمیونیکیشن کی سب سے بڑی سائٹ واٹس ایپ اب کاروباری اور تجارتی شخصیات کی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نیا فیچر متعارف کروارہا ہے جس کے باعث کاروباری شخصیات کو سوالات کے جوابات دینے میں آسانی ہوگی اس فیچر کے تحت وہ اپنی تمام ضروریات اور سوالات کے جوابات پہلے سے فیڈ کردیں گے اور آرٹیفیشل انٹیلی جینس کی مدد سے ان سوالات کے جوابات دینے میں انتہائی آسانی ہوگی ۔ اور اس طرح سوالات کے جوابات دینے کے لیے بندے رکھنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی