Home » ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset
تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے

تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے:

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کے بعد. ملک میں 16 اکتوبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے. کہ بیک ٹو بیک ریلیف کے بعد پیٹرول کی قیمتوں میں 5.5-6 روپے فی لیٹر اضافے کی توقع ہے. جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں 12-13 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔ جس کے بعد پیٹرول کی قیمت تقریبا 253 روپے فی لیٹر تک پہنچ جائے گی. جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتیں 260 روپے فی لیٹر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

عالمی سطح پر. خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور زیادہ مانگ کے امتزاج کی وجہ سے. ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔ جغرافیائی سیاسی کشیدگی، سپلائی میں رکاوٹ، اور تیل کی پیداوار میں کمی کے OPEC+ کے فیصلوں جیسے عوامل نے خام تیل کی قیمتوں کو اوپر کی طرف دھکیل دیا ہے۔

واضح رہے. کہ گزشتہ ہفتے مشرق وسطی میں بدامنی کے بعد تیل کی عالمی قیمتیں 7 فیصد بڑھ کر 81 ڈالر فی بیرل ہو گئیں تھیں۔ خام تیل کی قیمتیں اب بھی ایک سال پہلے کے مقابلے میں 10 فیصد کم ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی کرنسی حالیہ دنوں میں 277-278 کی حد میں مستحکم رہی. جبکہ پیٹرول اور ڈیزل کے درآمدی پریمیم بالترتیب 8.7 ڈالر اور 5 ڈالر فی بیرل پر برقرار رہی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز