Home » ہم دھمکیاں برداشت نہیں کریں گے،مریم نواز شریف کے بیانا ت پر شرمیلا فاروقی بھڑک اٹھیں،ن لیگ کو کھری کھری سنا دیں

ہم دھمکیاں برداشت نہیں کریں گے،مریم نواز شریف کے بیانا ت پر شرمیلا فاروقی بھڑک اٹھیں،ن لیگ کو کھری کھری سنا دیں

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

کراچی(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے حکومتی اتحادی ہونے کے باوجود وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حالیہ بیانات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادیوں کی توہین اور دھمکی آمیز لہجہ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت سیاسی بیان بازی کا نہیں بلکہ سیلاب متاثرین کی عملی مدد کا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا طرزِ گفتگو غیر ذمہ دارانہ اور غیر مناسب ہے، حکومتیں “میرا پیسہ، میرا پانی” جیسے جملوں سے نہیں چلتیں، یہ وسائل پاکستان کے عوام کے ہیں، کسی ایک صوبے یا شخصیت کی ملکیت نہیں۔شرمیلا فاروقی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی جب بھی بی آئی ایس پی کے مثبت پہلووں پر بات کرتی ہے تو جواب میں گولہ باری شروع ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز کی تعریف کی تھی جس پر ہمیں اعتراض تھا، کیونکہ اتحادیوں کی عزت اور احترام کے بغیر تعلقات نہیں چل سکتے۔انہوں نے مریم نواز کے طرزِ عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کو صرف چار سلائی مشینیں دے دینا کوئی حقیقی مدد نہیں، متاثرہ عوام آج بھی کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں، اگر آپ دس لاکھ دینا چاہتی ہیں تو بی آئی ایس پی کے ذریعے دیں تاکہ عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچے۔پیپلز پارٹی رہنما نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ وہ محض مسلم لیگ ن کی رہنما نہیں بلکہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ ہیں، لہٰذا ان کا ہر بیان سرکاری اور عوامی حیثیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھایہ آپ کا ذاتی پانی نہیں، یہ پاکستان کے عوام کا پانی ہے، ہم نے سیلاب متاثرین کی مدد کا مطالبہ وفاق سے کیا ہے، پنجاب سے نہیں۔شرمیلا فاروقی نے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی بھی صورت دھمکی آمیز لہجہ برداشت نہیں کرے گی اور جب تک معاملات بہتر نہیں ہوتے ہم حکومتی بینچز پر نہیں بیٹھیں گے، اتحادیوں کو عزت دینا ن لیگ کی سیاسی ذمہ داری ہے، بصورت دیگر پارلیمانی اتحاد خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں 162 سڑکوں کی مرمت شروع کر دی گئی ہے جو کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کی کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز