اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو ہلاک کرنا چاہتا تھا، لیکن انہیں ایسا کرنے کا آپریشنل موقع نہیں ملا۔
ایک انٹرویو میں، کاٹز نے بتایا کہ خامنہ ای کو اس حملے کا علم تھا، جس کی وجہ سے وہ روپوش ہوگئے اور پاسداران انقلاب کے نئے کمانڈرز سے رابطہ ختم کر دیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران اپنا جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرتا ہے تو اسرائیل دوبارہ حملہ کر سکتا ہے، اور اس کے لیے امریکا سے گرین سگنل بھی حاصل ہے۔ تاہم، ان کے مطابق، ایسی کوئی صورتحال نظر نہیں آتی کہ حملے کے بعد ایران اپنی جوہری تنصیبات کو بحال کرے گا۔