بدھ, مارچ 26, 2025
Home » ہمیں دکھ ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں، جوس بٹلر

ہمیں دکھ ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں، جوس بٹلر

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset

لاہور: انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوس بٹلر نے کہا کہ ہمیں دکھ ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انگلش کپتان نے کہا کہ افغانستان کی ٹیم نے آج ہم سے بہتر کرکٹ کھیلی جس وجہ سے انھوں نے جیت حاصل کی۔ ہم نے شروع میں جلدی وکٹیں حاصل کیں مگر پھر وکٹیں نکالنے میں ناکام رہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بطور ٹیم کافی غلطیاں کیں جس وجہ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ جذبات میں آ کر اپنے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرنا چاہتا۔ چیمپئنز ٹرافی کے بعد بات چیت کر کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کروں گا۔

جوس بٹلر نے کہا کہ ہم نے ماضی قریب میں کافی اچھے میچ کھیلے ہیں مگر ہم ان میچز کو اپنے حق میں کرنے میں ناکام رہے۔ شکست کو تسلیم کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، مگر ہمیں اس چیز کو تسلیم کرکے آگے بڑھنا ہوگا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز