خطرے کی وہ گھڑی آگئی ہے جس سے بچنے کی کوئی کوشش نہیں کی جاسکی ۔
جی ہاں پاکستان میں خشک سالی کا خطرہ اب سر پر منڈلا رہا ہے کیونکہ نہروں کے ذریعے کھیتوں کو سیراب کرنے والے دو بڑے ذخیرے تربیلا اور منگلا میں پانی ڈیڈ لیول تک پہنچ گیا ہے اور نہروں کو مجبورا بند کرنا پڑ رہا ہے۔
واپڈا ذرائع کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح اس وقت 1402فٹ ہے جبکہ تربیلا کا ڈیڈ لیول بھی یہی ہے۔ دوسری جانب منگلا ڈیم کا ڈیڈ لیول 1050فٹ ہے جبکہ اس وقت پانی کی سطح بھی تقریبا اسی لیول پر ہے اس طرح کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان کے دونوں بڑے ڈیم اس وقت ڈیڈ لیول کے قریب ہیں جس کی وجہ سے فصلوں کی کاشت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔