Home » شادی کی تقریب میں ہری مرچوں کے حلوے نے نئی بحث چھیڑ دی

شادی کی تقریب میں ہری مرچوں کے حلوے نے نئی بحث چھیڑ دی

by ahmedportugal
53 views
A+A-
Reset

شادیوں کا موسم آ چکا ہے، اور دنیا بھر میں شاندار تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ایسے میں بھارت میں شادی کی تقریب میں ہری مرچوں کے حلوے نے انٹرنیٹ پر دھوم مچائی دی ہے۔

ایک انسٹاگرام صارف نے اس ویڈیو کو شیئر کیا، جس میں ایک خاتون اس غیر روایتی میٹھی ڈش کو دیکھ کر اپنی حیرت کا اظہار کرتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں، “میں نے بہت سی میٹھائیاں کھائی ہیں، لیکن یہ پہلی بار ہے کہ میں نے مرچوں کا حلوہ سنا ہے۔” ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ سبز مرچوں کو چاندی کے ورق میں لپیٹا گیا ہے، اور ایک خادم حلوہ کو مسلسل ہلاتا جا رہا ہے۔ جب خاتون وہاں موجود دیگر افراد سے پوچھتی ہیں کہ کیا انہوں نے ایسی میٹھائی دیکھی ہے، تو وہ سب یک زبان ہو کر جواب دیتے ہیں کہ نہیں۔

اس ویڈیو کو اب تک 10 لاکھ سے زیادہ ویوز اور 14 ہزار سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں، جس کے نتیجے میں تجسس اور بحث کا ایک طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ کچھ ناظرین نے اس تخلیقی انداز کو سراہا ہے، جب کہ دیگر اس بات پر حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں کہ مرچوں کو میٹھائی میں تبدیل کرنا کس طرح ممکن ہو سکتا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز