Home » مسقط میں پاک بحریہ کا پرتپاک استقبال،عمانی نیوی کے ساتھ مشترکہ بحری مشقیں

مسقط میں پاک بحریہ کا پرتپاک استقبال،عمانی نیوی کے ساتھ مشترکہ بحری مشقیں

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)پاک بحریہ کے جہاز راہ نورد، مددگار اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز کشمیر نے عمان کے شہر مسقط میں پورٹ سلطان قابوس کا دورہ کیا،جہاں انہیں عمانی حکام اور عوام کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔
ایگزو نیوز کے مطابق دورے کے دوران مشن کمانڈر کموڈور عامر اقبال نے کمانڈنگ افسران کے ہمراہ رائل نیوی آف عمان کے قائم مقام کمانڈر، ڈی جی آپریشنز اینڈ پلانز، کمانڈر میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر، کمانڈر سید بن سلطان نیول بیس اور کمانڈنٹ سلطان قابوس نیول اکیڈمی سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان روابط، تعاون اور میری ٹائم سیکیورٹی میں اشتراک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس دوران رائل نیوی آف عمان کے افسران اور مڈ شپ مین نے پاک بحریہ کے جہازوں کا دورہ کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پورٹ کال کے دوران عمانی شہریوں،پاکستانی کمیونٹی اور پاکستان سکول مسقط کے طلباءنے بھی جہازوں کا وزٹ کیا،جس سے دونوں ممالک کے عوامی تعلقات میں مضبوطی آئی۔دورے کے بعد پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہازوں نے رائل نیوی آف عمان کے جہاز خصب (KHASAB) کے ساتھ مشترکہ بحری مشقیں کیں۔اس مشق کا مقصد باہمی تعاون کو بڑھانا اور دونوں بحری افواج کے لیے عملی تربیتی مواقع فراہم کرنا تھا۔پاکستان اور عمان بحری پڑوسی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں،پورٹ کالز اور مشترکہ مشقیں باقاعدگی سے منعقد ہوتی ہیں۔اس حالیہ دورے سے دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعلقات میں مزید استحکام اور اعتماد پیدا ہوا ہے۔یہ دورہ پاک بحریہ کی عالمی سطح پر پیشہ ورانہ صلاحیت اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی میں کردار کو اجاگر کرتا ہے جبکہ عمانی نیوی کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں مددگار ثابت ہو گا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز