Home » صارفین اپنے موبائل نمبروں کے ذریعے وی پی این کو رجسٹر کرواسکتے ہیں، پی ٹی اے

صارفین اپنے موبائل نمبروں کے ذریعے وی پی این کو رجسٹر کرواسکتے ہیں، پی ٹی اے

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ وہ افراد جو سٹیٹک آئی پی ایڈریسز کے حامل نہیں ہیں، اپنے موبائل نمبروں کے ذریعے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) کو رجسٹر کر سکتے ہیں۔

پی ٹی اے نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام وی پی این رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے اور آئی ٹی کے شعبے کی بہتر معاونت کیلئے شروع کیا گیا ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق، اب تک 31,000 سے زائد وی پی اینز کو رجسٹر کیا جا چکا ہے۔

پی ٹی اے نے صارفین کو اپنی ویب سائٹ کے ذریعے وی پی اینز کو رجسٹر کرنے کی ترغیب دی ہے۔

یہ اعلان پی ٹی اے کے اس فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں اس نے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کی وجہ حکومت کی طرف سے سکیورٹی خدشات تھے۔

ابتدائی طور پر پی ٹی اے نے 30 نومبر تک وی پی اینز کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ مقرر کی تھی، تاہم بعد میں اس نے وی پی اینز کو بلاک نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور رجسٹریشن کی مدت میں توسیع کی۔

وزارت داخلہ نے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ نومبر کے وسط تک تمام غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کو بند کر دے گی، لیکن بعد میں اس نے رجسٹریشن کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے دو ہفتے کا "گریس پیریڈ” فراہم کیا۔

وی پی اینز، جو دنیا بھر میں مواد کی پابندیوں کو بائی پاس کرنے اور ڈیٹا کی سکیورٹی کو بڑھانے کیلئے استعمال کیے جاتے ہیں، پاکستان میں اس سال سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” (سابقہ ٹویٹر) پر "قومی سلامتی” کے مسائل کی وجہ سے پابندی کے بعد خاصے مقبول ہوئے ہیں۔

وی پی این رجسٹریشن کے عمل میں افراد کو ایک آن لائن فارم بھرنا ہوتا ہے اور ضروری معلومات فراہم کرنی ہوتی ہیں، جن میں ان کا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور کمپنی کا رجسٹریشن ڈیٹا شامل ہے۔

پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق، فری لانسرز کو کسی منصوبے یا کمپنی کے ساتھ تعلق کو ثابت کرنے کیلئے ایک خط یا ای میل کی دستاویز پیش کرنا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ، درخواست دہندگان کو وی پی این کنیکٹیویٹی کیلئے ضروری آئی پی ایڈریس بھی فراہم کرنا ہوگا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز