برسلز(اسلم مراد ) یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے کریبین ملک ویناٹو کے پاسپورٹ پر یورپی یونین کی ویزہ فری انٹری ختم کردی ہے اور اب اس پاسپورٹ ہولڈرز کو یورپی یونین یا شینجن کے کسی بھی ملک میں آنے کے لیے ویزہ حاصل کرنا ہوگا ۔
یہ خبر ان پاکستانیوں پر قیامت بن کر ٹوٹی ہے جو ایک سے ڈیڑھ لاکھ یورو کے عوض اس ملک کا پاسپورٹ حاصل کررہے تھے ۔ یورپی یونین کا کہنا تھا کہ بار بار ویناٹو کی حکومت کو کہا گیا کہ وہ اپنا متنازعہ پاسپورٹ پروگرام ختم کریں کیونکہ لوگ تھوڑے پیسے کے عوض پاسپورٹ حاصل کرکے یورپ داخل ہوجاتے ہیں اور پھر یورپی یونین کے ممالک کی معیشت پر برا اثر ڈالتے ہیں ۔
لیکن بار بار تنبیح کے باوجود اس حوالے سے کوئی اقدام نہیں کیا گیا بلکہ وینا ٹو نے یورپی یونین کی بات ماننے سے انکار کردیا جس کے بعد یورپی یونین نے وینا ٹو کے شہریوں پر یورپی یونین میں داخلے پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے