عالمی شہرت یافتہ کرکٹر کوہلی کے بچپن کے کوچ راج کمار شرما نے انکشاف کیا ہے کہ بھاتی اسٹار جلد ہی بھارت سے انگلینڈ چلے جائیں گے۔
کوچ راج کمار شرما نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کوہلی اپنی فیملی کے ساتھ بھارت سے انگلینڈ جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے ہی اپنا زیادہ تر وقت اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ انگلینڈ میں گزار رہے ہیں۔ وہ سیریز کیلئے قومی ٹیم میں شامل ہونے کیلئے اکثر بھارت واپس آتے ہیں اور پھر اپنی اہلیہ انوشکا شرما کو ملنے دوبارہ لندن چلے جاتے ہیں۔
اپنے انٹرویو میں کوہلی کے بچپن کے کوچ نے بتایا کہ بھارتی کرکٹر چاہتے ہیں کہ وہ کھیل کے ساتھ ساتھ اپنی بیوی اور بچوں کیساتھ بھی وقت گزارے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی کی لندن میں جائیداد بھی ہے جو اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ وہ بھارت چھوڑ کو انگلینڈ میں رہنے کیلئے جا سکتے ہیں۔