بھارتی اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے خاندان کی رضامندی کے بغیر ویڈیو اور تصاویر بنانے پر آسٹریلوی خاتون صحافی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، خاتون صحافی نے ملبورن ایئرپورٹ پر کوہلی اور ان کی فیملی کی ویڈیو بنائی تو بھارتی کرکٹر کو غصہ آگیا۔ کوہلی نے کہا کہ صحافی نے ان کے خاندان کی ذاتی زندگی میں مداخلت کی، وہ فیملی کو عوامی سطح پر دکھانا پسند نہیں کرتے۔
کوہلی صحافی کے پاس گئے اور اس سے ان تصاویر اور ویڈیوز کو دیکھنے کی درخواست کی جو اس نے لی تھیں۔ پھر انہوں نے اسے فیملی کی ویڈیو اور تصاویر کو ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت کی، تاہم اسے اپنی ذاتی تصاویر رکھنے کی اجازت دی۔
کوہلی نے ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا میرے بچوں کے ساتھ، مجھے کچھ پرائیویسی چاہیے، آپ مجھ سے پوچھے بغیر ویڈیوز نہیں بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے ماضی میں بھی ممبئی ایئرپورٹ پر میڈیا سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کے بچوں کی تصاویر نہ کھینچیں۔
واضح رہے کہ ویرات کوہلی، جو اس وقت آسٹریلیا میں جاری بارڈر-گاوَسکر ٹرافی کھیلنے کے لیے موجود ہیں۔