Home » ویرات کوہلی 27,000 رنز بنانے والے تیز ترین بلے باز بن گئے

ویرات کوہلی 27,000 رنز بنانے والے تیز ترین بلے باز بن گئے

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset
بھارتی بلے باز ویرات کوہلی

بھارتی بلے باز ویرات کوہلی:

بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں. بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن 27 ہزار بین الاقوامی رنز بنانے والے تیز ترین کھلاڑی بن گئے۔

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی. کھیل میں ایک نیا سنگ میل طے کرتے ہوئے. 27 ہزار بین الاقوامی رنز بنانے والے تیز ترین بلے باز بن گئے۔  کوہلی اب تک کے عظیم ترین کرکٹرز میں سے ایک کے طور پر اپنی وراثت کو مستحکم کر رہے ہیں۔ اس کی ریکارڈ ساز کامیابی اس کی مسلسل کارکردگی، غیر معمولی مہارت، اور کھیل کے لیے لگن کو نمایاں کرتی ہے۔

اسٹار بلے باز نے سچن ٹنڈولکر کے ریکارڈ کو توڑا ہے. جنہوں نے 623 اننگز میں 27 ہزار رنز بنائے تھے۔ جبکہ کوہلی نے یہ سنگ میل 594 اننگز میں پورا کیا ہے۔ 27 ہزار کا ہندسہ عبور کرنے والے دیگر کھلاڑیوں میں سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ اور سری لنکا کے کمار سنگاکارا شامل ہیں۔

میچ کے آغاز سے قبل کوہلی نے. 114 ٹیسٹ میچوں میں 48.74 کی اوسط سے 8,871 رنز بنائے تھے ۔ ون ڈے میں انہوں نے 295 میچوں میں 58.18 کی اوسط سے 13,906 رنز بنائے ہیں ۔ بلے باز نے 125 ٹی 20 میچز میں 48.69 کی اوسط سے 4 ہزار 188 رنز بھی بنائے ہیں۔

واضح رہے. کہ گزشتہ روز بھارت نے کانپور میں بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن تیز ترین ٹیم ففٹی اور سنچری بنا کر دو قابل ذکر ریکارڈ قائم کر کے تاریخ رقم کر دی تھی۔

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز