Home » وینزویلا کی نائب صدر نے صدارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں،ہمارا ملک کسی کی کالونی نہیں بنے گا،مادورو ہی آئینی صدر،فوری رہا کیا جائے،ڈیلسی روڈریگز کا عہدہ سنبھالتے ہی ٹرمپ کو دوٹوک پیغام

وینزویلا کی نائب صدر نے صدارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں،ہمارا ملک کسی کی کالونی نہیں بنے گا،مادورو ہی آئینی صدر،فوری رہا کیا جائے،ڈیلسی روڈریگز کا عہدہ سنبھالتے ہی ٹرمپ کو دوٹوک پیغام

by ahmedportugal
23 views
A+A-
Reset

کاراکاس(ایگزو نیوز ڈیسک)وینزویلا میں جاری شدید سیاسی بحران کے دوران نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے عدالتی حکم کے تحت عارضی طور پر صدارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں اور عہدہ سنبھالتے ہی امریکا کو سخت اور دوٹوک پیغام دے دیا۔ قوم سے اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے واضح کیا کہ وینزویلا کسی بھی صورت کسی بیرونی طاقت کی کالونی نہیں بنے گا، نکولس مادورو ہی ملک کے واحد آئینی صدر ہیں اور ان کی گرفتاری غیر قانونی ہے، جس پر فوری رہائی ناگزیر ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے عدالتی حکم کے تحت عارضی طور پر صدارتی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے صدر نکولس مادورو کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔قوم سے خطاب کرتے ہوئے ڈیلسی روڈریگز کا کہنا تھا کہ نکولس مادورو ہی وینزویلا کے واحد اور آئینی صدر ہیں اور ان کی گرفتاری کسی قانونی کارروائی کا حصہ نہیں بلکہ ایک کھلا اغوا ہے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ وینزویلا کسی بھی صورت کسی بیرونی طاقت کی کالونی نہیں بنے گا اور نہ ہی اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ کرے گا۔
عارضی صدر نے امریکی فوجی کارروائی کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وینزویلا اپنے دفاع، قومی وقار اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کو اس نازک مرحلے پر صبر، اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ڈیلسی روڈریگز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وینزویلا کے قدرتی وسائل پر کسی بھی بیرونی قبضے کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا اور ملک اپنی آزادی اور خودمختاری کے دفاع میں ثابت قدم رہے گا، چاہے اس کے لیے کسی بھی سطح کی قربانی کیوں نہ دینی پڑے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی فوج نے وینزویلا کے دارالحکومت کاراکس سمیت مختلف علاقوں میں حملے کیے تھے، جس کے بعد صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لے کر امریکا منتقل کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئیں۔ ان واقعات کے بعد ملک میں شدید سیاسی کشیدگی پائی جاتی ہے جبکہ عالمی سطح پر بھی اس پیش رفت پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز