2
نواب شاہ کے قصبہ قاضی احمد میں زائرین کو لے جانے والی وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔
پولیس کے مطابق حادثے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 10 مسافر زخمی ہوئے۔ جاں بحق اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال قاضی احمد منتقل کر دیا گیا۔
حکام نے یہ بھی بتایا کہ زائرین پنجاب سے نواب شاہ گئے تھے اور وین پر عرس کی تقریبات کے لیے سہون شریف جا رہے تھے۔