لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی گلوکار نصیبو لال کے گھر آمد، خیریت دریافت کی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے نصیبو لال کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
چیئرمین استحقاق کمیٹی سمیع اللہ خان بھی وزیراطلاعات پنجاب کے ہمراہ تھے۔ عظمیٰ بخاری نے نصیبو لال کو وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ نصیبو لال نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کا شکریہ ادا کیا۔
نصیبو لال نے مریم نواز کے فنکاروں کیلئے فلاحی کاموں پر انکو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے والد میاں نوازشریف نے ہمیشہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔ مریم نواز اپنے والد کے نقشے قدم پر چل رہی ہیں ،اللہ تعالیٰ انکی مدد فرمائے۔