Home » وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرچی نہیں،فرشی وزیر اعلیٰ ہیں، عظمیٰ بخاری کا طنز ،سہیل آفریدی کے انتخاب کو غیر قانونی قرار دے دیا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرچی نہیں،فرشی وزیر اعلیٰ ہیں، عظمیٰ بخاری کا طنز ،سہیل آفریدی کے انتخاب کو غیر قانونی قرار دے دیا

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک) پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے اسمبلی میں دیے گئے خطاب پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے انہیں ”فرشی وزیر اعلیٰ“ قرار دے دیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی نے ایوان میں بڑی بڑھکیں لگائیں اور خود کو “پرچی کے بغیر بننے والا وزیر اعلیٰ” کہا لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ ”پرچی نہیں بلکہ فرشی وزیر اعلیٰ“ ہیں،جو کہتا ہے “میں اپنے زور بازو سے آیا ہوں” تو بھائی جان آپ فرشی وزیرِ اعلیٰ  ہیں، آپ علیمہ خان کو فرشی سلام کرکے آئے ہیں،نئے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی  نے خیبر پختونخوا کی ترقی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی،اڈیالہ کے قیدی سے بات شروع ہوئی اور اڈیالہ کے قیدی پر بات ختم ہو گئی۔عظمیٰ بخاری نے طنزیہ انداز میں کہا کہ دنیا کی تاریخ کا واحد ایک وزیر اعلیٰ ہے جو کسی عدم اعتماد سے،کسی سازش سے نہیں بلکہ دوگھریلو خواتین کی لڑائیوں میں ذبح ہوا ہے،علی امین عدم اعتماد یا کسی اور پراسس سے نہیں دو گھریلو خواتین کی لڑائی میں ذبح ہوا ہے،عثمان بزدار کو بیگم کے کہنے پر لگایا جبکہ گنڈاپور کو باجی کے کہنے پر ہٹا دیا گیا،اس سیاسی تماشے میں سب سے زیادہ نقصان خیبر پختونخوا کے عوام،خصوصاً بچوں کا ہو رہا ہے،مجھے کے پی کے بچوں کی قسمت پر ترس آتا ہے،جہاں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کو غیر قانونی طور پر مسلط کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے واک آوٹ اور گورنر کی جانب سے استعفے کی منظوری نہ ہونے کے باوجود وزیراعلیٰ کا انتخاب ایک غیر آئینی عمل ہے،ایوان کی کارروائی کو محض رسمی بنایا گیا تاکہ پارٹی مفادات کو پورا کیا جا سکے۔

پنجاب کی اطلاعات وزیر نے اس موقع پر اپنے صوبے کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب میں “اپنی چھت، اپنا گھر” منصوبہ تیزی سے جاری ہے جبکہ دیہی علاقوں کے لیے لائیو سٹاک کارڈ پروگرام پر بھی عملدرآمد کیا جا رہا ہے، سعودی عرب کے ایک وفد نے پنجاب میں لائیو سٹاک سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور اس شعبے کے لیے آسان اقساط پر قرضوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت تعلیم اور صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے،سکول جانے والے بچوں کے لیے نیوٹریشن پروگرام جاری ہے، جس سے اب تک 10 لاکھ سے زائد بچے مستفید ہو چکے ہیں۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تمام متاثرین کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہم نقصانات کے سروے کے بعد متاثرہ خاندانوں کی مکمل بحالی یقینی بنا رہے ہیں مگر بدقسمتی سے کچھ عناصر اس عمل پر پروپیگنڈا کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ کسی کو بھی پنجاب میں سڑکیں بند کرنے یا امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،کسی کے نام پر سڑکوں کو بند نہیں کیا جا سکتا اور قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ باتوں اور کاموں میں فرق ہوتا ہے، حکومت وعدے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے عوام کا اعتماد حاصل کر رہی ہے۔واضح رہے کہ عظمیٰ بخاری کے حالیہ بیانات صوبوں کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی تلخی اور آئینی بیانیے کی جنگ کو مزید واضح کر رہے ہیں ، جہاں مرکز اور صوبے ایک دوسرے کے اقدامات کو ”غیر قانونی“ اور ”غیر جمہوری“ قرار دینے سے گریز نہیں کر رہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز