Home » عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت پر انتہائی سنگین الزام عائد کر دیا

عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت پر انتہائی سنگین الزام عائد کر دیا

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے خیبر پختونخوا حکومت پر کرپشن اور اقربا پروری کے سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں ترقیاتی منصوبے بعد میں شروع ہوتے ہیں، پہلے بولیاں لگتی ہیں کہ کون کتنا حصہ لے گا؟۔
ایگزو نیوز کے مطابق عظمی بخاری نے بیرسٹر سیف کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 40 ارب روپے کے کوہستان کرپشن سکینڈل نے پورے نظام کی قلعی کھول دی ہے،جہاں بولی لگائے بغیر ترقیاتی فنڈ جاری نہیں ہوتا، وہاں شفافیت کی باتیں مضحکہ خیز لگتی ہیں۔انہوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی کارکردگی کو نمایاں کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے صرف ایک سال میں 80 منصوبے شروع کیے، جن میں سے 50 سے زائد منصوبے مکمل ہو چکے ہیں، یہ وہ فرق ہے جو وژن، عزم اور شفافیت سے پیدا ہوتا ہے۔عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی رہنماوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ نواز شریف کے ہیلتھ کارڈ پر اپنی مہر لگا کر سیاسی کریڈٹ لیتے رہے،وہ ہمیں کاپی پیسٹ کے طعنے دے رہے ہیں؟۔انہوں  نے الزام لگایا کہ خیبر پختونخوا میں نئی کابینہ کے لیے وزارتوں کی بولیاں پہلے ہی لگ چکی ہیں — جہاں اچھی وزارتوں کے ریٹ ایک ارب سے ستر کروڑ روپے تک جا پہنچے ہیں،جو پیسے دے کر وزیر بنیں گے، وہ کرپشن نہیں کریں گے تو کیا کریں گے؟۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب میں تمام منصوبے میرٹ، شفافیت اور عوامی خدمت کی بنیاد پر مکمل کیے جا رہے ہیں، یہی فرق مریم نواز اور دوسروں کی سیاست میں نمایاں ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز