Home » لاہور آئیں،دکھاتے ہیں پنجاب میں اصل کام کیسے ہوتا ہے،عظمیٰ بخاری کی شرجیل میمن کو چٹکی

لاہور آئیں،دکھاتے ہیں پنجاب میں اصل کام کیسے ہوتا ہے،عظمیٰ بخاری کی شرجیل میمن کو چٹکی

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی پریس کانفرنس پر دلچسپ ردعمل دیتے ہوئے انہیں لاہور آنے کی دعوت دے ڈالی، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن صاحب لاہور تشریف لائیں، ہم آپ کو دکھاتے ہیں کہ پنجاب میں کس طرح کام ہو رہا ہے تاکہ آپ بھی کچھ سیکھ سکیں۔
ایگزو نیوز کے مطابق پنجاب اور سندھ کے وزرا میں نوک جھونک مسلسل جاری ہے جبکہ گذشہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب نے بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے ترجمانوں کو سمجھائیں،اب عظمیٰ بخاری نے سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کو’ چٹکی‘ کاٹتے ہوئے دورہ پنجاب کی دعوت دے دی ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،گزشتہ سال کسانوں کو 55 ارب روپے کا ریلیف دیا گیا جبکہ 2025 میں یہ ریلیف بڑھا کر 98 ارب روپے کر دیا گیا ہے،اس وقت صوبے کا زرعی بجٹ 129.8 ارب روپے ہے،کسان کارڈ کے ذریعے اب تک 60 ارب روپے سے زائد کی خریداری ہوچکی ہے، مریم نواز نے گزشتہ سال کسانوں کو 9 ہزار 500 ٹریکٹر فراہم کیے تھے اور اس سال بھی اتنی ہی تعداد میں ٹریکٹر دیے جائیں گے۔وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ صرف گندم کے شعبے میں ہی پنجاب  نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی ہے،چند ماہ قبل ہی کاشتکاروں کو 14 ارب روپے کا سپورٹ پروگرام دیا گیا۔ پنجاب کی سالانہ گندم پیداوار 22.05 ملین میٹرک ٹن ہے جبکہ سندھ محض 3.54 ملین میٹرک ٹن پیدا کرتا ہے، پنجاب میں گندم کی کھپت سندھ سے ڈھائی گنا زیادہ ہے،اس کے باوجود صوبہ 6.63 ملین میٹرک ٹن سرپلس رکھتا ہے جبکہ سندھ کو 3.19 ملین میٹرک ٹن خسارے کا سامنا ہے، سندھ اپنی آبادی کی ضرورت کے مطابق گندم پیدا نہیں کر پاتا،اسی لیے اسے دوسری جگہوں سے گندم منگوانا پڑتی ہے۔

سیلاب کے معاملے پر بات کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کل تک آپ سمیت آپ کی جماعت سیلاب پر سیاست کر رہی تھی، آج اگر آپ نے سیلاب پر سیاست کرنا چھوڑ دیا تو یہ خوش آئند ہے تاہم قوم کو یہ ضرور بتائیں کہ سندھ حکومت نے اپنے متاثرین کے لیے کیا ریلیف اقدامات کیے؟ مریم نواز پنجاب میں سیلاب متاثرین کو ریلیف دے رہی ہیں، اس پر سندھ حکومت کو کیوں تکلیف ہے؟۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے گزشتہ روز پوری قوم کے سامنے پنجاب کا مقدمہ طاقت کے ساتھ لڑا ہے اور واضح کر دیا ہے کہ سیلاب متاثرین کے نام پر سیاست کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی، جن کی اپنی کارکردگی بتانے کے لائق نہیں وہ دوسروں کے اچھے کاموں پر تنقید کرنا چھوڑ دیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز اور ان کی ٹیم ہمیشہ اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھتی ہے، مخالفین محض پوائنٹ سکورنگ کرکے خبروں میں جگہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ مریم نواز نے پنجاب میں میرٹ، گڈگورننس اور شفافیت کی نئی مثال قائم کی ہے۔انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں شرجیل میمن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: ”سیاست کے اور بھی موضوعات ہیں، سیلاب کے نام پر سیاسی دکانیں بند کریں اور لاہور آ کر دیکھیں کہ اصل کام کیسے ہوتا ہے۔“

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز