افغان حکومت کو بڑی کامیابی:
سفارتی سطح پر افغان حکومت کو بڑی کامیابی مل گئی. ازبکستان نے افغان سفیر کو قبول کر لیا۔
کابل کی وزارت خارجہ نے کہا. کہ یہ بین الاقوامی سطح پر الگ تھلگ حکومت کیلئے ایک بڑی سفارتی فتح ہے۔ 2021 میں طالبان کی حکومت کے قیام کے بعد. ازبکستان تیسرا ملک ہے. جس نے افغان سفیر کو تسلیم کیا ہے۔ اس سے قبل چین اور متحدہ عرب امارات طالبان حکومت کے سفیر کو تسلیم کرچکے ہیں۔
ازبکستان کیلئے نامزد سفیر کا نام عبد الغفار بہار ہے. جنہوں نے پہلے جنوبی صوبہ قندھار اور کابل میں عدالتی عہدیدار کے طور پر خدمات انجام دیں ہیں۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے. کہ جس دن ازبکستان نے افغان سفیر کو قبول کیا. اسی دن افغان وزارت معدنیات اور پیٹرولیم نے. شمالی افغانستان میں قدرتی گیس کے بلاک کی تلاش. اور نکالنے کیلئے ایک ازبک کمپنی کے ساتھ تقریباً 1 بلین ڈالر مالیت کے 10 سالہ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
واضح رہے. کہ 2021 میں جب سے طالبان نے مغربی حمایت یافتہ انتظامیہ کا تختہ الٹ دیا تھا. تب سے کسی بھی بیرونی ملک نے. ابھی تک ان کی حکومت کو سرکاری طور پر تسلیم نہیں کیا ہے۔ لیکن اپنے اقتدار کے تین سال بعد. وہ سفارتی راستے بنا رہے ہیں۔ وہ اس موسم گرما میں اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والی بات چیت میں پہلی بار شامل ہوئے۔